ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / منگلورو میں بیاریس ویلفئیر فورم کے زیر اہتمام 17جوڑوں کی اجتماعی شادی :وطن لوٹنےوالوں کے لئے حکومت سے تعاون کی اپیل

منگلورو میں بیاریس ویلفئیر فورم کے زیر اہتمام 17جوڑوں کی اجتماعی شادی :وطن لوٹنےوالوں کے لئے حکومت سے تعاون کی اپیل

Mon, 13 Feb 2017 18:04:01    S.O. News Service

منگلورو:13/فروری    (ایس او نیوز) ابو ظہبی بیاریس ویلفئیر فورم (بی ڈبلیو ایف) کے زیر اہتمام شہر کے ملیگاریس ہال میں 17جوڑوں نے اجتماعی طورپر ازدواجی زندگی میں قدم رکھا۔ منگلورو کے قاضی طاقہ احمد مسلیار نے نکاح کی کارروائی انجام دینے کے بعد دعا ئیہ کلمات ادا کئے۔ اس موقع پر قاضی صاحب نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ معاشی طورپر پچھڑی ہوئی  مسلم لڑکیوں کی اجتماعی شادی کا اہتمام کرتے ہوئے بی ڈبلیو ایف نے سماجی سطح پر بہت بڑی خدمات انجام دے رہی ہے جس کی ستائش ہونی چاہئےاور اس موقع پر نئے جوڑوں کے متعلق دعا کرتے ہوئے نیک تمناؤں کااظہار کیا۔

رکن اسمبلی محی الدین باوا نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ملک سے باہر ابوظہبی میں رہتے ہوئے اپنے روزگار کے ساتھ ساحلی کنارے کی غریب لڑکیوں کی شادی بیاہ  کامنصوبہ بنا کر اس کو عملی روپ دینا بی ڈبلیو ایف کی سماجی فکر کو ظاہر کرتی ہے، انہوں نے اسے عوامی سطح پر  ایک مبارکبادی کا مستحق پروگرام ہونے کی بات کہی۔ انہوں نے فورم کی طرف سے مزید سماجی خدمات انجام دئیے جانے کی دعا کی۔ بی ڈبلیو ایف کے صدر محمد علی اچھیلا نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بیاریس تہذیب کو فروغ دینے کے لئے 2004میں بنیاد ڈالے گئے بیاریس ویلفئیر فورم کی طرف سے پہلی مرتبہ 2008میں سماجی سطح کا یعنی اجتماعی شادیوں کا اہتمام کیا گیا تھا۔ آج منعقد ہوئے اجتماعی شادیوں کے پروگرام میں 17جوڑوں کا نکاح ہواہے تو یہ بی ڈبلیو ایف کا 7واں پروگرام ہے۔اب تک فورم کی طرف سے کل 100جوڑوں کی شادی کی گئی ہے۔ انہوں نے اسی ڈائس پر موجود رکن اسمبلی اور کابینہ کے وزیر کی طرف رخ کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ بیرونی ممالک میں برسرروزگارساحلی باشندوں کے حالات بگڑتے جارہے ہیں، ان میں کئی ایک وطن لوٹ چکے ہیں، کچھ لوٹنے والے ہیں، وطن لوٹنے والے لوگوں کے لئے کیرلا کی حکومت نے 50کروڑ روپئے مختص کررکھے ہیں، اسی طرح کرناٹکا کی ریاستی حکومت بھی وطن لوٹنے والوں کو معاشی تعاون دینے کےلئے اقدامات کرنے کی مانگ کرتے ہوئے میمورنڈم سونپا۔ پروگرام میں بنگلورو بیاریس ویلفئیر اسوسی ایشن کے صدر بی ایم فاروق، بیاریس چیمبر آف کامرس کے صدر ایس ایم رشید حاجی، بھارت انفااسٹرکچر کے انتظامیہ ڈائر کٹر مصطفیٰ ایس ایم، کرناٹکا بیاریس ساہتیہ اکیڈمی کے صدر بی اے محمد حنیف، سابق صدر ایم بی عبدالرحمن، اسلامک کلچرل سنٹرکے جنرل سکریٹری بی ایم ممتاز علی ، صدیق اچھیلا، بشیر بجپے ، مصطفیٰ کمپی، فتح اللہ ، محمد حنیف، عبدالرؤوف پتگے ، منصور احإد، حمزہ عبدالقادر، محمد رفیق کرشناپور، عمر یو ایچ وغیرہ موجود تھے۔ اقرأ عربک اسکول کے متعلم عبدالباسط نے تلاوت قرآن پیش کی۔ بی ڈبلیو ایف کے جنرل سکریٹری عبداللہ مدومولے نے استقبال کیا۔ صلاح کار صدیق اچھیلا نے شکریہ اداکیا۔ بی اے محمدعلی نے نظامت کے فرائض انجام دئیے۔

ریاست کیرلا کی طرح یہاں بھی تعاون کے لئے حکومت فکر مند : یوٹی قادر

بیرونی ممالک میں مشکلات کا سامناکررہے اور وطن لوٹنے والے ساحلی باشندوں کو معاشی سطح پر تعاون دینے کے لئے آئندہ بجٹ میں 50کروڑ روپئے مختص کی کیرلا حکومت کی طرح یہاں بھی اسی طرح کی سہولیات فراہم کرنے کے سلسلے میں وزیر اعلیٰ سے گفتگو کرنے کا کابینہ کے وزیر یوٹی قادر نے تیقن دیا۔ بی ڈبلیو ایف کےصدر محمد علی اچھیلا کی طرف سے کئے گئے مطالبات کے متعلق بات کرتے ہوئے موصوف وزیر نے کہاکہ اس سلسلے میں ایک کمیٹی تشکیل دئیے جانے کی بات کہی۔ وہیں انہوں نے بی ڈبلیو ایف کی ستائش کرتے ہوئے کہاکہ یہ ایک قابل فخر پروگرام ہے ، ایسے منصوبہ جات سے ملت کی ترقی ہوتی ہے اور سادگی کا انداز سماج کو تہذیب کی طر ف لے جاتاہے۔ فورم سے جنہوں نے بھی تعاون لیا ہے وہ آئندہ اپنی زندگی میں دوسروں کی مدد کرنے کی اپیل کی۔


Share: